
آئی فون کے کیمرے پر یہ نقطہ کیوں ہوتا ہے؟ وجہ جانیے
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ آئی فون کے کیمرے پر یہ نقطہ کیوں ہوتا ہے۔
آئی فون استعمال کرنے والے متعدد صارفین اپنے فون کے بہت سے پوشیدہ فیچرز سے آگاہ ہی نہیں ہوتے، ان ہی میں سے ایک پیچھے والے کیمرے کے ساتھ موجود فلیش لائٹ کے برابر میں ایک نقطہ سا ہوتا ہے۔
دراصل آئی فون میں دیا گیا یہ چھوٹا سوراخ ‘مائیکرو فون’ ہوتا ہے، جب بھی آپ عقبی کیمرہ استعمال کرتے ہیں تو یہ آواز کی ریکارڈنگ کرنے کے کام آتا ہے۔
یعنی آئی فون میں اوپر اور نیچے کے علاوہ پیچھے کی طرف بھی مائیکرو فون ہے، لہٰذا فون کو کسی بھی طرح سے پکڑ کے ریکارڈنگ کی جائے، فون میں آواز بہتر طریقے سے محفوظ ہوسکے گی۔
اس سوراخ کا سائز ہر آئی فون میں مختلف ہوتا ہے، کسی میں یہ انتہائی چھوٹا جبکہ کچھ میں اس کا سائز تھوڑا بڑا ہوتا ہے، کچھ اینڈرائیڈ فونز میں بھی کیمرے کے ساتھ یہ سوراخ پایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News