Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھریڈز استعمال کرنیکے بعد فون کی بیٹری جلدی گِر رہی ہے؟ بچنے کا آسان طریقہ جانیں

Now Reading:

تھریڈز استعمال کرنیکے بعد فون کی بیٹری جلدی گِر رہی ہے؟ بچنے کا آسان طریقہ جانیں
تھریڈز

تھریڈز صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

کیا آپ کے فون کی بھی بیٹری تھریڈز استعمال کرنیکے بعد جلدی گِر رہی ہے؟ اگر ایسا ہے تو آج ہم آپ کو اس سے بچنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

حال ہی میں نئی ایپ تھریڈز کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس کے صارفین کی تعداد 5 دن کے اندر 10 کروڑ سے زائد ہوگئی تھی جس کے بعد اسے ٹک ٹاک سے زیادہ مقبول ایپ قرار دیا جارہا تھا۔

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فون کی بیٹریز جلد ڈرین ہورہی ہیں اور یہ سب تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہوا۔

ایک صارف نے بتایا کہ ان کے فون کی بیٹری جلد ختم ہورہی ہے، ساتھ ہی سوال کیا کہ کیا یہ مسئلہ کسی اور کو بھی درپیش ہے؟

ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا تھریڈز آئی فون کی بیٹری زیادہ پی رہا ہے یا حال ہی میں آئی فونز میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے؟ ان دنوں میرے فون کی بیٹری معمول سے زیادہ گِر رہی ہے۔

Advertisement

ان گنت صارفین کی جانب سے یہ ہی دعویٰ کیا گیا لیکن تاحال میٹا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق موبائل کی بیٹری کے جلد ختم ہونے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اسی سلسلے میں ای ایس ای ٹی کے سائبر سکیورٹی کے ماہر جیک مورے کا خیال ہے کہ یہ ‘منفی ٹیسٹنگ’ کے باعث ہوسکتا ہے۔

اب یہاں سوال یہ ہے کہ اس سے محفوظ رہنے کے لیے کیا کیا جائے؟ تو آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اگر آپ نے تھریڈز ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد دیکھا ہے کہ آپ کی بیٹری بھی جلد ختم ہورہی ہے، تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے فون کی بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش سیٹنگ کو بند کر دیں۔

یہ سیٹنگ ایپس کو اپ ڈیٹس اور نئے مواد کی جانچ کرنے کی اجازت دیتی ہے، یہاں تک کہ جب ان کا استعمال زیادہ نہ ہورہا ہو تب بھی، اور اس طرح آپ کی بیٹری تیزی سے ڈرین ہوجاتی ہے۔

اگر آپ اپنے فون کی بیک گراؤنڈ ایپ ریفریش سیٹنگ کو بند کر دیں تو فون کی بیٹری کو بچا سکیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر