Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

Now Reading:

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے مختلف مسائل جیسے ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز، اسکولوں میں نقل اور متعصب الگورتھمز ضرور ابھرے ہیں، مگر ان کی روک تھام ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اے آئی ٹیکنالوجی کے خطرات کے بارے میں کافی کچھ لکھا گیا ہے، مگر کسی کے پاس تمام جوابات نہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ ایک چیز میری نظر میں واضح ہے کہ اے آئی کا مستقبل اتنا برا نہیں جتنا کچھ لوگوں کا خیال ہے اور نہ ہی اتنا بہترین ہے جیسا کچھ لوگوں کو لگتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ ماضی میں بھی انسانی معاشروں نے نمایاں تبدیلیوں سے مطابقت پیدا کی تھی اور ایسا ہی اے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایسے ضوابط کی ضرورت ہے جیسے گاڑیوں کی رفتار محدود اور سیٹ بیلٹس کے استعمال کے لیے نافذ کیے گئے۔

بل گیٹس نے کہا کہ جب گاڑیاں سڑکوں پر آئیں تو پہلا حادثہ ہوا، مگر ہم نے گاڑیوں پر پابندی نہیں لگائی، بلکہ رفتار محدود کی، تحفظ کے معیار طے کیے، لائسنس کی شرط عائد کی اور دیگر قوانین کا نفاذ کیا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ لوگ ڈیپ فیک مواد کو وقت کے ساتھ بہتر شناخت کرنے لگے گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر