اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف کمپنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
اس کا آغاز فروری میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین سے شروع ہوا تھا جسے بعد میں امریکا سمیت دیگر ممالک تک توسیع دی گئی۔
مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ہر ملک میں پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کی جائے گی۔
مختلف ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث اپریل سے جون 2023 کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں لگ بھگ 60 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ لگ بھگ پوری دنیا میں جمعرات سے پاس ورڈ شیئر کرنے پر اقدامات کیے جائیں گے۔
نیٹ فلکس کی جانب سے بتایا گیا کہ جن ممالک میں اب کریک ڈاؤن شروع ہو رہا ہے، وہاں اضافی ممبر شپ کا آپشن متعارف نہیں کرایا جا رہا کیونکہ وہاں پہلے ہی فیس کافی کم لی جا رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News