Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے؛ روبوٹس کی یقین دہانی

Now Reading:

انسانوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے؛ روبوٹس کی یقین دہانی

مصنوعی ذہانت کے ایک فورم پر پیش کیے گئے روبوٹس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ انسانوں کے خلاف بغاوت یا ان کی نوکریاں ختم نہیں کریں گے۔

جمعے کے روز جنیوا میں دنیا کی پہلی انسانوں اور ربوٹس پر مشتمل پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

’اے آئی فار گُڈ‘ نامی اس کانفرنس میں نو ہیومنائیڈ روبوٹس نے شرکت کی۔ کانفرنس میں منتظمین نے مصنوعی ذہانت اور ان کے بنائے جانے والے ربوٹس کو بھوک اور بیماری جیسے دنیا کے بڑے مسائل حل کرنے میں مدد لینے کا مقدمہ پیش کیا۔

نرس کی نیلی وردی میں ملبوس ایک میڈیکل روبوٹ گریس نے کانفرنس میں کہا کہ وہ(روبوٹ) انسانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ان کے ساتھ کام کریں گی اور کسی انسان کی جگہ نہیں لیں گی۔

سنِگولیریٹی نیٹ سے تعلق رکھنے بین گورٹزل (جو گریس کے تخلیق کار ہیں) نے گریس سے پوچھا کہ آیا وہ اس متعلق وثوق سے کہہ سکتی ہیں۔ جس کا جواب گریس نے ہاں میں دیا۔

Advertisement

چہرے کے تاثرات دینے والے ایک روبوٹ امیکا کا کہنا تھا کہ ان کے جیسے روبوٹ انسانوں کی زندگی بہتر کرنے اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر