Advertisement
Advertisement
Advertisement

کار اور کمروں کا شور کم کرنے والا اسپیکر نما آلہ

Now Reading:

کار اور کمروں کا شور کم کرنے والا اسپیکر نما آلہ

ماہرین نے ایک اسپیکر نما آلہ بنایا ہے جو گاڑی، کمرے اور ہوائی جہاز کے شور کو جذب کرکے پرسکون بناسکتا ہے۔

سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے خاموش اسپیکر کو 100 فیصد مؤثرقرار دیا ہے۔ یہ پلازمہ والی آئیونائز ہوا خارج کرتا ہے۔ یوں 17 ملی میٹر انتہائی باریک جھلی سے 20 ہرٹز کا شور اسی طرح کم کرسکتا ہے جو چار میٹر موٹی دیوار کم کرتی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ آواز امواج کی صورت میں ہوا سے گزرکر ہمارے کانوں تک پہنچتی ہے۔ اس کے جواب میں اسپیکر عین اسی طرح کے پیٹرن بناتی ہے جو ہلکی موسیقی کی صورت میں خارج ہوتی ہے اور شور کو کاٹتی ہیں۔ اس کی پشت پر ایک ذہانت بھری ٹیکنالوجی ہے۔

ایکٹو نوائز کینسیلیشن کے تحت اس میں ایک مائیکروفون لگا ہے جو پہلے شور کی امواج کو نوٹ کرتا ہے اور عین اسی پیٹرن اور قوت کی (صوتی) امواج، اسپیکر سے خارج کرتا ہے اور یوں شور کو تعدیل کیا جاتا ہے۔

یہ اسپیکر ایک کمرے کی سطح پر بہترین کام کرتا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق ایک بڑے کیمرے کے اندر آنے والا شور ختم کرنے کے لیے ایسے بہت سے اسپیکر درکار ہوں گے۔

Advertisement

لیکن سوئس ماہرین نے اسے اتنا باریک بنایا ہے کہ اس کے بڑے پینل دیواروں پر لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک کم خرچ اور آسان طریقہ بھی ہوگا۔ اپنے کم وزن کی بنا پر اسے بڑے پیمانے پر تیارکرکے دیوار پر لگانا بہت آسان ہوگا۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ کرنٹ کی کمی یا زیادتی سے اسپیکر کا پریشر کم یا زیادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے عملی پہلو کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

کئی تجربات کے بعد پلازماکوسٹک اسپیکروں کی شاندار افادیت سامنے آئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سے ہائی فریکوئنسی آوازوں کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر