
وہی ہوا جس کا ڈر تھا؛ سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی
سائنسدانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اٹلانٹک نامی نظام جس میں گلف اسٹریم شامل ہے، منہدم ہونے کے قریب ہے۔
یہ بحر اوقیانوس کی بحری رو یا کرنٹ کا وہ نظام ہے جو مغربی یورپ اور امریکا کے مختلف حصوں کے موسم کا تعین کرتا ہے۔
سائسندانوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی نہ آئی تو رواں صدی کے وسط یا اس سے بھی پہلے 2025 تک ایسا ہو سکتا ہے۔
دنیا کے موسم کے لیے اہم یہ نظام 2025 اور 2095 کے درمیان کسی وقت بھی منہدم ہو سکتا ہے، 2039 سے 2070 کے درمیان ایسا ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
اگر یہ بحری نظام ختم ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں بحری افریقا کو مستقل خشک سالی، مغربی یورپ کو انتہائی شدید سردی جبکہ برصغیر، جنوبی امریکا اور مغربی افریقا کو مون سیزن میں تبدیلیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس نظام کے منہدم ہونے سے دنیا بھر میں سمندری سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے لگے گا۔
سائنسدانوں کے مطابق اس نظام کے ختم ہونے سے ہماری دنیا کا ہر فرد متاثر ہوگا۔ اگر ہمارے سیارے کا درجہ حرارت بڑھانے والی زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی نہ آئی تو گلف اسٹریم منہدم ہو جائے گا جس سے عالمی موسم پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News