بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا اہم اعلان
بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیڈرل بورڈ آف روینیو اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اشتراک سے ملک میں عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرادیا ہے۔
تمام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے خوشخبری!
پی ٹی اے کی جانب سے عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک اور اہم قدم!بغیر کسی رکاوٹ کے کنیکٹیویٹی سے مستفید ہوں… pic.twitter.com/Q5rIkHYy0UAdvertisement— PTA (@PTAofficialpk) July 18, 2023
پاکستان میں مقیم افراد کو اپنے موبائل کی ٹیکس رجسٹریشن کروانی پڑتی ہے تاہم پہلے بھی بیرون ممالک میں کمانے والے افراد کو ٹیکس کے بغیر اپنے موبائل مخصوص مدت چلانے کی اجازت ہوتی تھی۔
اسی طرح بیرون ممالک سے آنے والے سیاح اور افراد بھی ٹیکس کے بغیر پاکستان میں موبائل فون چلانے کے اہل ہوتے تھے لیکن اب اس کے دورانیے میں مزید اضافہ کر کے ایک نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔
پی ٹی اے کے مطابق عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا اور تقریب میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
Good news for all overseas Pakistanis & foreign nationals!
Introducing PTA’s Temporary Mobile Registration System. Another step by Government of Pakistan to facilitate overseas Pakistanis & foreign nationals!
Enjoy seamless connectivity & register your SIM-based mobile… pic.twitter.com/2sSn5WtRSB— PTA (@PTAofficialpk) July 18, 2023
عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت بیرون ممالک روزگار کے سسلسلے میں رہنے والے افراد وطن واپسی پر آن لائن موبائل رجسٹریشن کروا سکیں گے اور انہیں 120 دن یعنی 4 ماہ تک کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا تاہم اس کے بعد انہیں ٹیکس لازمی دینا ہوگا۔
بیرون ممالک روزگار کمانے والے افراد 4 ماہ بعد اگر مذکورہ فون اپنے ساتھ واپس لے جاتے ہیں اور دوبارہ ملک آتے ہیں تو انہیں اس کی رجسٹریشن نہیں کروانی پڑے گی تاہم اگر وہ نیا موبائل ساتھ لائیں گے تو انہیں اس کے استعمال کے لیے لازمی رجسٹریشن کروانی پڑے گی۔
اسی طرح بیرون ممالک سے آنے والے سیاح اور دوسرے غیر ملکی بھی پاکستان میں رہتے ہوئے 4 ماہ تک بغیر ٹیکس موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔
تارکین وطن اور غیر ملکی افراد پی ٹی اے کی ویب سائٹ سے موبائل فون کی آن لائن رجسٹریشن بھی کروا سکیں گے۔
عارضی رجسٹریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی تارکین وطن کے لیے جلد نان فنانشل پیکج کا اجرا بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے عارضی رجسٹریشن کے آن لائن نظام کے اجرا پر وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام سمیت ایف بی آر اور پی ٹی اے حکام کو بھی مبارک باد پیش کی۔
تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عارضی رجسٹریشن کے نظام سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 120 دن تک اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے موبائل فون پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
