اینڈروئیڈ استعمال کرنے والوں کے لئے چیٹ جی پی ٹی اگلے ہفتے سے لانچ کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو بنانے والے اوپن اے آئی نے ٹوئٹ کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی ایپ کی لانچنگ کی اطلاع دی۔
ایپ گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے مگر فی الحال اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا تاہم ایپ کے نیچے پری رجسٹر بٹن کو دبا کر آپ اپنی دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں جس کے بعد اس کے دستیاب ہونے پر آپ کو الرٹ مل جائے گا۔
ایپ کی تفصیلات اس وقت ترقی کے مراحل میں ہیں لیکن ایپ کے اسکرین شاٹس اور تفصیل سے یہ اصل سافٹ ویئر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
آپ ایپ کو مفت یا ادائیگی کر کے پلس چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ایپ ہر ملک میں ایک ہی وقت میں لانچ کی جائے گا یا نہیں اس حوالے سے ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News