آج ہم آپکو بتائیں گے کہ 16 سال پرانا آئی فون کتنے روپے میں نیلام ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کا پہلا فور جی ماڈل 2007 میں متعارف کیا تھا جس کی نیلامی کے لیے 50 ہزار ڈالرز سے ایک لاکھ ڈالرز تک تخمینہ لگایا تھا۔

حیران کُن بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا پہلا ماڈل آئی فون ایک لاکھ 90 ہزار ڈالرز (تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار 975 پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگیا ہے۔
آئی فون کا پہلا ماڈل اصل میں صرف 599 ڈالرز میں خریدا گیا تھا، نیلام کرنے والے ایل سی جی آکشنز نے اس نیلامی کو ’ہولی گریل‘ کا نام دیا جس کا مطلب یہ انتہائی نایاب ہونے کے ساتھ اس کا تعلق محدود پیداوار سے بھی ہے۔
فون کی نیلامی آن لائن کی گئی تھی، 28 بولیوں کے بعد فون کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 16 جولائی کو آئی فون کا پہلا ماڈل ایک لاکھ 90 ہزار 972 میں فروخت ہوگیا جو اِس وقت پاکستان روپے تقریباً 5 کروڑ 38 لاکھ سے زائد ہے۔
آئی فون کا پہلا ماڈل انتہائی قیمتی سمجھا جاتا ہے، اس کی حالت اب بھی جدید آئی فون کی طرح ہے، جس کی وجہ سے اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
