سوشل میڈیا ایپ تھریڈز استعمال کرنے والوں کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لانچ سے کچھ گھنٹے قبل میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیا گیا۔
خط میں میٹا پر ٹوئٹرکے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ ’تھریڈز‘ لاؤنچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے ’کاپی پیسٹ‘ قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News