Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹا نے طاقتوراے آئی کے لیے لاما ٹو لینگویج ماڈل جاری کردیا

Now Reading:

میٹا نے طاقتوراے آئی کے لیے لاما ٹو لینگویج ماڈل جاری کردیا

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے لاما ٹو Llama 2 نامی ایک بہت بڑے لینگویج ماڈل کا اعلان کیا ہے۔ میٹا کا دعویٰ ہے کہ اسے کئی اہم ٹیسٹ سے گزارا گیا ہے جس میں وہ چیٹ جی پی ٹی اورگوگل بارڈ سے بہتر اور مؤثرثابت ہوا ہے۔

میٹا نے کہا ہے کہ استعمال، تحفظ اور دیگر شعبوں میں یہ ماڈل بہت طاقتور ہے اور مائیکروسوفٹ سے معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

خیال ہے کہ میٹا کی جانب سے یہ سہولت مفت میں فراہم کی جائیں گی جو اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی) اور گوگل (بارڈ)  سے قدرے بہتر ہے۔

لاماٹو کے تین ماڈل

میٹا نے لاما کے تین مختلف ماڈل پیش کئے ہیں۔ ان میں سے ایک کو 7 ارب، دوسرے کو 13 ارب اور تیسرے کو 70 ارب ، ڈیٹا پیرامیٹر پر تربیت فراہم کی گئ ہے۔ اسی بنیاد پر لاما ٹو چیٹ سروس شروع کی جارہی ہے۔ تاہم اب بھی اس کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

Advertisement

میٹا نے اپنے باضابطہ اعلان میں کچھ اس طرح کہا ہے:

میٹا اور مائیکروسوفٹ نے لاما ٹو کو لارج لینگویج ماڈل پر بنایا ہے جو ایزیور اور ونڈوز کے تحت کام کرے گی۔ اس کی بدولت افراد اور ادارے جنریٹو اے آئی ٹولز بناسکیں گے اور اس پر تجربات کئے جاسکیں گے۔ مائیکروسوفٹ اور میٹا، دونوں ہی اے آئی کو عوامی رسائی اور جمہوری انداز میں پیش کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اور لاما ٹو اسی ضمن میں پیش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مائیکروسوفٹ نے اوپن اے آئی میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ دوم اب وہ لاما ٹو کو بھی آزمائے گا۔ اس کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان میں تعصب، جھوٹ اور کسی امتیاز پر موجود نتائج کو بھی روکنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر