
نوکیا کا نیا زبردست فون متعارف، حیران کن قیمت
نوکیا نے نئے زبردست فونز متعارف کروا دیے ہیں۔
کمپنی نے چند سال قبل متعارف کرائے گئے اپنے دو مقبول ’نوکیا 150‘ اور ’نوکیا 130‘ فونز کو اپڈیٹس کے ساتھ دوبارہ پیش کیا ہے۔
اس بار کمپنی نے فونز کو ٹائپ سی چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے جو کہ بڑی اپڈیٹ ہے۔
کمپنی نے دونوں فونز کو 4 ایم بی ریم اور 32 ایم بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم ان میں کارڈز لگا کر ان کی میموری بڑھائی جا سکتی ہے۔ دونوں میں ایف ایم ریڈیو سمیت گیمز کے فیچر بھی دیے گئے ہیں۔
فونز میں ایک میگا پکسل سے کم میگا پکسل کا کیمرا بھی دیا گیا ہے، دونوں فونز کو 1450 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور دونوں ڈوئل سم موبائل فونز ہیں۔
کمپنی نے ’نوکیا 150‘ کی قیمت پاکستانی 8 ہزار روپے تک رکھی ہے جب کہ ’نوکیا 130‘ کی قیمت 6 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News