
میٹا کی نئی ایپ تھریڈز کو بڑا جھٹکا
ٹوئٹر کے مقابلے پر میٹا کی جانب سے متعارف کرائی گئی ایپ تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی کے آغاز میں زبردست انداز سے آغاز کرنے والی سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں ایک ماہ کے دوران 79 فیصد کی نمایاں کمی آئی۔
جولائی کے آغاز میں تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچی تھی جو 7 اگست تک 5 لاکھ 76 ہزار رہ گئی۔
واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے 5 جولائی کو تھریڈز کو متعارف کرایا گیا اور ایک ہفتے کے اندر 10 کروڑ افراد اس کا حصہ بن گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News