Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینڈرائڈ صارفین ان دو ایپس سے ہوجائیں ہوشیار؛ ماہرین نے خبردار کردیا

Now Reading:

اینڈرائڈ صارفین ان دو ایپس سے ہوجائیں ہوشیار؛ ماہرین نے خبردار کردیا

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے ایسے خطرانک اینڈرائیڈ میلویئر پر سے پردہ اٹھایا ہے جو صارفین کی معلومات اور پیسے چُرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے گوگل پلے اسٹور پر چیری بلوس اور فیک ٹریڈ نامی دو ایپس دریافت کی ہیں جن کو سوشل میڈیا اور فشنگ (بہروپیا بن کر جعلسازی کے لیے میسج کا بھیجا جانا) کے ذریعے بھی پھیلایا گیا تھا۔

ٹرینڈ مائیکرو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے محققین کی ٹیم نے ایک دوسرے سے تعلق رکھنے والی دو نئی اینڈرائیڈ میلویئر فیملیز کی نشان دہی کی ہے جو کرپٹو کرنسی مائننگ اور مالی جعلسازیوں میں ملوث ہیں۔

میلویئر کا اینڈرائیڈ پر حملہ آور ہونا حیران کن نہیں کیوں کہ ہیکرز عموماً اینڈرائیڈ اوپن سورس سافٹ ویئر سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اینٹی میلویئر کمپنی میلویئر فاکس کا ایک بلاگ میں کہنا تھا کہ آئی او ایس کے برعکس سائبر مجرمان کا نقصان دہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ ڈیوائس میں داخل ہونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

Advertisement

ان نقصان دہ ایپس میں ٹروجن، ایڈ ویئر، اسپائی ویئر کی لوگرز اور دیگر جیسے میلویئر پروگرام شامل ہوتے ہیں۔

یہ مخصوص میلویئر جعلی اوور لے اور آپٹیکل کریکٹر ریکاگنیشن کا استعمال کرتا ہے تاکہ احتیاط ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے۔

جعلی اوور لے حملے کی ایک تکنیک ہوتی ہے جس میں ایک ایپلی کیشن ڈیزائن کو ایک جعلی اسکرین سے ڈھکا جاتا ہے تاکہ صارفین کو حقیقیت کا گمان ہو۔

صارفین بعد ازاں اپنے پاسورڈ اور کریڈٹ کارڈ جیسی معلومات اس اسکرین میں درج کرسکتے ہیں جنہیں بعد میں ہیکرز اکٹھا کر لیتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر