
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بڑی پیشگوئی کر دی
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لاکھوں لوگوں کی موت کی وجہ بننے والے نظام کی پیشگوئی کر دی ہے۔
بل گیٹس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مستقبل میں آرٹیفیشنل انٹیلیجنس روزمرہ زندگی میں شامل ہو گا، اور کس طرح سے حکومتیں اس ٹیکنالوجی کو غلط کاموں کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی 1945 میں جنگِ عظیم دوئم کے دوران ہیرو شیما اور ناگا ساگی جیسی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو ہتھیاروں کی تیاری اور ڈیزائن سمیت دوسرے ممالک کے خلاف سائبر حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے مطابق اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ مستقبل میں ایک ملک آرٹیفیشنل انٹیلیجنس کی مدد سے جوہری ہتھیاروں کا نظام تیار کر رہا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے پاس اپنے مخالفین کے حملوں کو روکنے کی طاقت ہو اور یہی چیز خطرناک سائبر ہتھیاروں کی ریس بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔
بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ اگر اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید اور سائبر ہتھیاروں اور سسٹم کی تیاری کا سلسلہ جاری رہا تو یہ لاکھوں انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے اور بہت سوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News