
واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
کئی روز قبل واٹس ایپ نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ’چینلز’ نامی فیچر متعارف کرایا تھا، چینلز اصل میں واٹس ایپ براڈ کاسٹ فیچر کی طرح ہے جسے سیاسی، سماجی اور تمام مشہور شخصیات اور ادارے اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
جس ادارے یا شخصیت کی جانب سے چینلز بنایا گیا ہے اسے تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں اور فالو کرسکتے ہیں اور ان کی ہر لمحے کی اپڈیٹ صرف ایک کلک کی دوری پر حاصل کرسکتے ہیں۔
چینلز پر آپ اپنی پسندیدہ شخصیت یا ادارے کو فالو کرکے ان کی اپڈیٹس پر لائک یا ایموجی کے ذریعے ردعمل دے سکتے ہیں لیکن کمنٹ یا رپلائی کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔
تاہم اب واٹس ایپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینلز پر رپلائی کرنے کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے اور یہ جلد متعارف کیا جائے گا۔
کمپنی چینلز پر رپلائی کرنے کے فیچر پر کام کر رہی ہے، رپلائی کا آپشن چینلز کی پوسٹ کے ساتھ ہی موجود ہوگا، اس کے علاوہ چینل کو فالو کرنے والے صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ کتنے لوگوں نے اپڈیٹ پر رپلائی دیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رپلائی کرنے کے دوران صارف کا نمبر چینلز کے ایڈمن کو ظاہر نہیں ہوگا، یعنی واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News