Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرادی

Now Reading:

یوٹیوب نے ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ متعارف کرادی

یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے Youtube Create کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لیے یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔

ایپ کا مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

مذکورہ بالا ایپ جلد ہی محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی جس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور شامل ہیں۔

Advertisement

ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر