
موبائل فونز سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے درآمدات پر پابندیوں میں نرمی کے باعث گزشتہ ماہ پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں 76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں 13.92 ارب روپے مالیت کے فون درآمد کیے گئے تھے، تاہم درآمدات میں 76 فیصد اضافے کے بعد اب 32.71 بلین مالیت کے فون درآمد کیے گئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2023 میں 32.71 ارب روپے مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ جولائی میں 19.14 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔
اگست 2023 میں موبائل فونز کی درآمد پر 11.13 ملین ڈالر خرچ کیے گئے اور جولائی 2023 میں موبائل فونز پر 68.1 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 136.84 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News