
پاکستان میں آئی فون 15 کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
پاکستان میں موبائل فون انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں اس کی بنیادی وجہ مصنوعات پر تمام درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کیا جانا ہے۔ آئی فون جسے دنیا کا بہترین اسمارٹ فون سمجھا جاتا ہے وہ بھی اب ایک عام پاکستانی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ ایپل ہر سال اپنی مصنوعات کے نئے ماڈلز متعارف کراتا ہے۔
دنیا بھر کے شائقین کے ذوق کا عالم یہ ہے کہ وہ ایپل کے نئے فون متعارف کیے جانے کے بعد انہیں خریدنے کے لیے قطار میں لگ جاتے ہیں تاکہ جان سکیں کہ اب اس نئے اسمارٹ فون میں کون سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ لیکن پاکستان کے معاشی حالت، ڈالر کی بڑھتی قیمت اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ اب ایپل کے نئے فون کو خریدنا ایک خواب بن گیا ہے۔
آئی فون 15 کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس میں پچھلے ماڈل سے بہتر خصوصیات ہیں اور شائقین نئے فون کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ تاہم آئی فون 15 22 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔
لہذا، پاکستان میں آئی فون 15 کی خوردہ قیمت 7 لاکھ روپے ہوگی اور ٹیکس کے بغیر اس کی قیمت 5 لاکھ روپے ہوگی۔ یہ بنیادی طور پر ایک مختصر تعلیمی ڈگری، تقریباً 4 تولہ سونا یا چھوٹی سیکنڈ ہینڈ کار کی قیمت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News