Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک کے وہ فیچرز جن سے آپ ناواقف ہیں!

Now Reading:

ٹک ٹاک کے وہ فیچرز جن سے آپ ناواقف ہیں!

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں چند ایسے فیچرز موجود ہیں جن سے بیشتر صارفین ناواقف ہیں۔

طویل ویڈیوز کو تیزی سے دیکھنے کا طریقہ

کیا آپ کو معلوم ہے کہ طویل ٹک ٹاک ویڈیوز کو تیزی سے دیکھنے کا آسان طریقہ بھی ایپ میں چھپا ہوا ہے۔

آپ کسی ویڈیو کو معمول کی رفتار سے دوگنا تیزی سے دیکھ سکتے ہیں، بس اپنی انگلی کو فون کی اسکرین کے بائیں جانب دبا کر رکھیں۔

ویڈیو کی رفتار سست کریں

Advertisement

تیز کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ویڈیوز کی رفتار کو سست بھی کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے ایک انگلی کو اسکرین پر کسی بھی جگہ دبا کر رکھیں جس سے پوپ اپ مینیو سامنے آئے گا، جس کے اوپر پلے بیک اسپیڈ آپشنز موجود ہوں گے، جس سے آپ ویڈیو کو معمول سے 50 فیصد کم اسپیڈ سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اسکرین سے آئیکونز ہٹائیں

اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیو پر لائیکس، کمنٹس، فیورٹس اور دیگر بٹن دیکھنا پسند نہیں کرتے تو انہیں ہٹانا ممکن ہے۔

اسکرین کو دبا کر رکھنے پر ایک مینیو نظر آئے گا جس میں سے کلیئر موڈ کا انتخاب کریں، جس کے بعد ویڈیوز پر کوئی بٹن نظر نہیں آئے گا۔

پکچر ان پکچر موڈ

Advertisement

اگر آپ ٹک ٹاک ویڈیوز کو دیگر ایپس میں کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسا بھی ممکن ہے۔

ویڈیو پر اسکرین کو دبا کر رکھیں تو پوپ اپ مینیو نظر آئے گا جس میں سے پکچر ان پکچر موڈ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد ٹک ٹاک سے باہر نکلنے پر بھی ویڈیو بیک گراؤنڈ میں اسکرین کے اوپر چلتی رہے گی، بلکہ خود بخود ویڈیوز بھی تبدیل ہوتی رہیں گی۔

آٹو اسکرول

اس فیچر سے ویڈیوز خود بخود بدلتی رہیں گے اور آپ کو اسکرین کو چھونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کسی بھی ٹک ٹاک ویڈیو کو اوپن کر کے اسکرین کو دبا کر رکھنے کے بعد نظر آنے والے پوپ اپ مینیو میں سے آٹو اسکرول کے آپشن کا انتخاب کریں۔

Advertisement

اس کے بعد ٹک ٹاک ایپ خود ویڈیوز کو اسکرول کرتی رہے گی۔

واچ ہسٹری دیکھیں

ٹک ٹاک اوپن کرکے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور وہاں پہلے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی اور پھر ایکٹیویٹی سینٹر میں جائیں۔

وہاں آپ کو واچ ہسٹری کا آپشن نظر آئے گا جس میں یہ دیکھنا ممکن ہوگا کہ ماضی میں آپ کونسی ویڈیوز دیکھ چکے ہیں یا ان ویڈیوز کو دیکھنا بھی ممکن ہے جن پر کبھی کمنٹ کیا ہو۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر