Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

Now Reading:

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بری خبر آگئی

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میٹا کی جانب سے اپنی ایپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹس کو شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے تیار کردہ لاما 2 ماڈل پر مبنی یہ چیٹ بوٹس بتدریج واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔

اسی ٹیکنالوجی کو اب واٹس ایپ کے اس حصے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ شکایت کی جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی یوزر سپورٹ چیٹ بوٹ شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ابھی واٹس ایپ میں یوزر سپورٹ محدود ہے اور صارفین کو اس سے کوئی مدد نہیں ملتی۔

مگر اس نئے اضافے سے صارفین کی شکایات پر کمپنی کی جانب سے زیادہ تیزی سے ردعمل ظاہر کرنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ نیا چیٹ بوٹ واٹس ایپ کے کانٹیکٹ اس (Contact us) پیج کا حصہ ہے، جہاں صارفین اپنے سوالات یا شکایات تحریر کرسکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ تمام صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر