 
                                                      جی میل ایپلی کیشن میں بہترین فیچر متعارف
جی میل دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس ہے اور اس کا نیا فیچر صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
اس فیچر کی بدولت صارفین کے لیے ای میل تحریر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
جی ہاں، گوگل کی اس سروس میں وائس کمپوز نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ فیچر صارفین کی آواز کو استعمال کرکے ای میل تحریر کرکے ڈرافٹ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ای میل ڈرافٹ ہونے کے بعد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی اس ای میل کو حتمی شکل دے گی جس کے بعد صارف اسے سینڈ کرسکے گا۔
یہ نیا فیچر جی میل کے ہیلپ می رائٹ (write) نامی ٹول کا حصہ ہوگا۔
یہ فیچر ان صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہوگا جو سفر کرتے ہوئے یا کسی کام کے دوران ای میل بھیجنے کے خواہشمند ہوں گے۔
یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے سے گزر رہا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 