
واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
لیکن اس بار واٹس ایپ ایک بڑی تبدیلی کرنے جارہا ہے جس کے تحت صارفین اپنی اسٹوریز کو دو ہفتوں تک بھی برقرار رکھ سکیں گے۔
اس وقت واٹس ایپ پر اسٹوریز ہر 24 گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو کر اسٹیٹس سے ہٹ جاتی ہیں، جس کے بعد صارفین کو نئی اسٹوریز شیئر کرنی پڑتی ہیں، لیکن اب مذکورہ فیچر کو تبدیل کرکے اس کا دورانیہ بڑھائے جانے پر کام جاری ہے۔
اسٹوریز کے دورانیے کو بڑھانے کا فیچر جلد پیش کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے متعدد صارفین کو نئے فیچر کی آزمائش تک رسائی دی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹوریز کو 24 گھنٹے کے بجائے دو ہفتوں تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔
WhatsApp beta for Android 2.23.20.12: what’s new?
WhatsApp is working on an improved about feature called status, and it will be available in a future update of the app!https://t.co/DyjJ2CfqkC pic.twitter.com/feGVJIvGaV
— WABetaInfo (@WABetaInfo) September 27, 2023
نئے فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی اپنی اسٹوری شیئر کریں گے تو ان کے پاس بار کی صورت میں آپشن آئیں گے کہ وہ کتنی دیر تک اسٹوریز کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔
صارفین کو 24 گھنٹوں کے علاوہ تین دن، ایک ہفتہ اور دو ہفتوں کے آپشن دیے جائیں گے اور صارفین اپنی مرضی کے مطابق آپشن سلیکٹ کرنے کے لیے خود مختار ہوں گے۔
ساتھ ہی صارفین کے پاس یہ آپشن بھی ہوگا کہ وہ اسٹوریز کو دو ہفتوں تک برقرار رکھنے کے بعد اگر انہیں تین دن بعد ڈیلیٹ کرنا چاہیں تو وہ ڈیلیٹ ہوجائیں گی یا ان کا دورانیہ ایک ہفتے تک محدود کرنا چاہیں تو بھی دورانیہ محدود ہوجائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News