Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر پیسے کمانا آسان؛ مگر کیسے؟

Now Reading:

ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر پیسے کمانا آسان؛ مگر کیسے؟

ٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر پیسے کمانا آسان؛ مگر کیسے؟

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے ’ایفیکٹ کریئیٹر ریوارڈز‘ فیچر کو مزید آسان کرتے ہوئے دیگر ممالک میں بھی اسے متعارف کرادیا۔

اب امریکا اور چند یورپی ممالک کے علاوہ ایشیائی ممالک کے صارفین نے بھی وائرل فلٹرز اور افیکٹس بناکر ان سے پیسے کما سکیں گے۔

ٹک ٹاک نے مذکورہ فیچر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جنوبی کوریا، ملائیشیا، آسٹریلیا، ویتنام، برازیل، کینیڈا، جاپان، انڈونیشیا، فن لینڈ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، فلپائن اور پولینڈ میں بھی متعارف کرادیا۔

اس سے قبل ’ایفیکٹ کریئیٹر ریوارڈز‘ صرف امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ میں متعارف کرایا گیا تھا اور وہاں کے صارفین مئی 2023 سے اس فیچر کے تحت پیسے کما رہے تھے۔

یہ ٹک ٹاک کا فیچر ہے لیکن یہ ویڈیو ایپلی کیشن سے الگ ایپ ہے، جس پر صرف اور صرف وائرل فلٹرز اور افیکٹس کو بنا کر اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

Advertisement

صارفین فلٹرز، افیکٹس اور گیمز کو بنانے کے بعد ٹک ٹاک افیکٹ ہاؤس (effecthouse.tiktok.com) پر اپلوڈ کرتے ہیں، جہاں سے مذکورہ افیکٹس کو ٹک ٹاک ویڈیوز کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

صارفین کی جانب سے بنائے گئے افیکٹس اور وائرل کو پہلے تین ماہ کے دوران 5 لاکھ ویڈیوز میں استعمال کرنے پر 700 امریکی ڈالر کی رقم ادا کی جاتی تھی لیکن اب اس میں مزید آسانی کردی گئی ہے۔

اب صارفین کی جانب سے بنائے گئے کسی بھی فلٹر یا افیکٹس کو استعمال کرنے کی حد ایک لاکھ تک کردی گئی ہے، جس کے بعد بنانے والوں کو پیسے ملنا شروع ہوجائیں گے لیکن اس سے کتنے پیسے دیے جائیں گے، کمپنی نے فوری طور پر واضح نہیں کیا۔

اسی طرح بنائے گئے فلٹر اور افیکٹس کو تین ماہ کے بعد ایک لاکھ سے زائد ویڈیوز میں استعمال کیے جانے پر بنانے والے کو مزید پیسے دیے جائیں گے اور ہر ایک لاکھ کے بعد صارفین کو اضافی پیسے دیے جاتے رہیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر