Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل پکسل کمپنی اپنا بہترین فون کب متعارف کروائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

Now Reading:

گوگل پکسل کمپنی اپنا بہترین فون کب متعارف کروائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے اپنے پکسل فونز کو رواں ہفتے کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے، جنہیں کمپنی کے اب تک کے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

گوگل پکسل 8 اور 8 پرو کی تفصیلات سے متعلق اب تک بہت ساری معلومات سامنے آ چکی ہے، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بار کمپنی نے کیمرے سمیت فون کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کو زیادہ بہتر کرنے پر توجہ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی بار پکسل فونز کے کیمروں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کے فیچرز کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے، یعنی فونز کے کیمروں کی ویڈیو ریکارڈنگ یا شوٹنگ کو اے آئی ٹولز کے ذریعے زیادہ بہتر بنایا جا سکے گا۔

اے آئی ٹولز کے ذریعے تصاویر کو بھی زیادہ بہتر اور قدرتی بنایا جا سکے گا، موبائل کے سافٹ ویئر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے اور سات سال میں پہلی بار گوگل کوالکوم اسنیپ ڈریگن کے بجائے دوسری چپ استعمال کر رہا ہے۔

Advertisement

گوگل پکسلز کو اینڈرائیڈ 14 میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس وقت زیادہ تر فونز اینڈرائیڈ 13 میں پیش کیے جا رہے ہیں۔

گوگل پکسلز کے فونز کے ای میل، کیلنڈر اور میپس سمیت دیگر ایپس کو بھی اے آئی سے لیس کردیا گیا ہے اور فون میں ای میل کرتے وقت خود بخود سسٹم صارف کو الفاظ اور جملے تجویز کرنے لگے گا۔

اسی طرح گوگل 8 کے ہارڈ ویئرز کو بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے اور فونز کو بہترین اور اپگریڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر