
ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کے زیر تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ایک سال مکمل ہونے پر ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کو ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ کچھ عرصے بعد دستیاب ہوگا۔
ایکس کے متعدد نئے فیچرز کی طرح آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر بھی صرف ایکس پریمیئم یعنی ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین آڈیو یا ویڈیو کالز کو ڈائریکٹ میسجز سیٹنگز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے جبکہ کسی فرد کو کال کرنے کے لیے اسے ایکس پر کم از کم ایک ڈائریکٹ میسج بھیجنا ضروری ہوگا۔
خیال رہے کہ اگست 2023 کو ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا تھا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News