Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فونز سے محروم افراد کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

Now Reading:

اسمارٹ فونز سے محروم افراد کی تعداد کتنی ہے؟ رپورٹ جاری

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ اسمارٹ فونز سے محروم افراد کی تعداد کتنی ہے۔

موبائل اور انٹرنیٹ کے استعمال کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کے مطابق اس وقت دنیا کی نصف آبادی اسمارٹ موبائلز سے محروم ہے جبکہ جنوبی ایشیائی خطے میں اسمارٹ فونز سے محروم افراد کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک دنیا کے 4 ارب 60 کروڑ افراد موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے، موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 4 ارب انسانوں کے پاس اسمارٹ موبائل تھا جبکہ باقی 60 کروڑ افراد فیچر فونز (سادہ بٹن والے فونز) پر انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 تک دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی تھی، جس میں سے دنیا کے 4 ارب 60 کروڑ افراد کے پاس ہر طرح کے موبائل تھے لیکن اسمارٹ فونز صرف 4 ارب لوگوں کے پاس تھے، یعنی تاحال دنیا کے نصف لوگ اسمارٹ فونز سے محروم ہیں۔

حیران کن طور پر 2022 میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے نئے افراد کی تعداد میں ماضی کے مقابلے کمی ہوئے اور صرف 20 کروڑ نئے افراد کا اضافہ ہوا۔

Advertisement

اس سے قبل 2020 اور 2021 میں ترتیب وار دنیا بھر میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے افراد میں سالانہ 30 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر