
نوجوان ٹک ٹاک پر روزانہ کتنا وقت گزارتے ہیں؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اُڑا دیے
مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر نوجوان روزانہ کتنا وقت گزارتے ہیں اس حوالے سے نئی تحقیق نے سب کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 11 سے 17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اپنا سب سے زیادہ وقت ٹک ٹاک پر گزارتے ہیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ 11 سے 17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان روزانہ اوسطاً ایک گھنٹہ 52 منٹ ٹک ٹاک پر گزارتے ہیں۔
اسی طرح 11 سے 17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اسنیپ چیٹ پر 10 منٹ اور انسٹاگرام پر 16 منٹ گزارتے ہیں۔
ٹک ٹاک کے مقابلے پر اگر کسی ایپ کو رکھا جا سکتا ہے تو وہ یوٹیوب ہے مگر وہاں اس عمر کے افراد اوسطاً 40 منٹ رہنا پسند کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس عمر کے کم از کم 50 فیصد نوجوانوں کے اسمارٹ فونز پر روزانہ 237 نوٹیفکیشنز آتے ہیں۔
اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ نوجوان اپنے اسمارٹ فونز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق میں 11 سے 17 سال کی عمر کے 203 بچوں اور نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جن کے اسمارٹ فونز میں ایسے سافٹ وئیر انسٹال کیے گئے جن سے یہ جاننا ممکن ہوگیا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق نوجوان اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر ہی گزارتے ہیں اور اوسطاً روزانہ 153 منٹ تک مختلف ایپس استعمال کرتے ہیں۔
اس عمر کے گروپ میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ مقبول ایپ ہے جس کے بعد یوٹیوب اور گیمنگ ایپس پر زیادہ وقت گزارا جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر نوجوان ٹک ٹاک کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ پوسٹس پڑھنا یا ٹائپ کرنا پسند نہیں کرتے بلکہ بس اسکرول کرتے رہتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ 59 فیصد بچے اور نوجوان رات 12 سے صبح 5 بجے کے درمیان بھی فون کو استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News