انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی
انگلش بولنے کے خواہشمند افراد کو گوگل نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
گوگل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ایسی متعدد سروسز جیسے گوگل اسسٹنٹ اور ٹرانسلیٹ پر متعارف کرائی گئی ہیں جو مختلف زبانوں کے ترجمے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
مگر اب گوگل کی جانب سے ایک ایسی سروس متعارف کرائی جا رہی ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے گوگل سرچ کی مدد سے صارفین کو انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔
گوگل کی جانب ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ارجنٹائن، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل سرچ کا ایک نیا فیچر آئندہ چند روز میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یہ نیا فیچر نئی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو انگلش میں بولنے کی مشق کرائے گا۔ یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔
گوگل سرچ کی جانب سے اس فیچر کے تحت صارف کو مختلف الفاظ یا جملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔ اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ ہوگا جبکہ گوگل سرچ کی جانب سے صارف کی کارکردگی پر فیڈ بیک بھی دیا جائے گا۔
اسی طرح انہیں روزانہ مشق کے لیے ریمائنڈر کا آپشن بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بتدریج اس مشق کو مشکل کیا جائے گا تاکہ صارف کی انگلش بولنے کی صلاحیت بہتر ہوتی جائے۔
کمپنی کے مطابق انگلش بولنے کی مشق پر مبنی اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف ہر اس لفظ پر کلک کر سکے گا جس کا مطلب اسے سمجھ نہیں آئے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/639173/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/technology/2023/10/639173/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News