Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک نے انسانوں کو “خلائی مخلوق” قرار دیدیا

Now Reading:

ایلون مسک نے انسانوں کو “خلائی مخلوق” قرار دیدیا

ٹیسلا، ایکس اور سپیس ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے انسانوں کو “خلائی مخلوق” قرار دیدیا ہے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں’’خلا ‘‘ سے متعلق منعقدہ 74 ویں عالمی کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے دوران انسان کے ساتھ یا پھر بغیر انسان کے خلائی گاڑی مریخ پر بھیجنے کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ مریخ پر ڈرون گاڑی بھیجنے کے لئے 3 سے 4 سالہ تیاری کی ضرورت ہے۔

یونیورس میں انسانوں کے علاوہ کسی مخلوق کی موجودگی کے سوال انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں کوئی ثبوت میری نظر سے نہیں گزارا، میرے خیال میں خلائی مخلوق ہم خود ہیں، اگر اس بے حدو حساب تاریکی میں جلتا ہو ایک چھوٹا سا چراغ خود انسان ہے تو ہمیں اس چراغ کو روشن رکھنے کیلئے ہر کوشش کرنی چاہیے۔

 کانفرنس میں ایلون مسک سے سوال کیا گیا کہ ٹیسلا کے پاس مریخ یا چاند پر جانے کی اہل کسی گاڑی کا ڈیزائن موجود ہے؟

جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کو دیگر گاڑیوں کی طرح آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے چاند یا مریخ کیلئے گاڑی بنانا ممکن ہے۔

Advertisement

ایلون مسک کے مطابق دنیا اور مریخ کے درمیان رسل و رسائل کا خیال ہر 26 سال میں ایک دفعہ اُبھر کر سامنے آ جاتا ہے لیکن اس سفر کو یقینی بنانے کیلئے 3 سے 4 سالہ تیاری مرحلے سے گزرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر