موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
غیر ملکی کمپنی کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز پکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف کرا دیئے ہیں۔
گوگل کی جانب سے دونوں فونز کا مرکزی کیمرا 50 میگا پکسل رکھا گیا ہے جبکہ پکسل 8 کے دوسرے کیمرے اور الٹرا وائڈ کیمرا میں آٹو فوکس کا فیچر اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
نئے پکسل 8 کا ڈسپلے 6.2 انچ جبکہ پکسل 8 پرو کا ڈسپلے 6.7 انچ کا رکھا گیا ہے۔ پکسل 8 میں 4575 ایم اے ایچ جبکہ پکسل 8 پرو میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
دونوں فونز کی بیٹریوں کا دورانیہ 24 گھنٹوں سے زیادہ ہے تاہم کمپنی کی جانب سے فون میں نیا ٹینسر جی 3 پروسیر نصب کیا گیا ہے۔
صارفین فون میں متعدد نئے ایڈیٹنگ ٹولزبھی استعمال کر سکیں گے جن میں سب سے دلچسپ ٹول بیسٹ ٹیک کا ہے جس کو گروپ تصاویر کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے پکسل 8 کی قیمت 849 ڈالر (2 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ پکسل 8 پرو کی قیمت 999 ڈالر (2 لاکھ 82 ہزار) رکھی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
