Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون صارفین کے لئے بُری خبر

Now Reading:

آئی فون صارفین کے لئے بُری خبر

آئی فون صارفین کے لئے بُری خبر

آئی فون صارفین کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس صارفین کی جانب سے ڈیوائس کے زیادہ گرم ہوجانے کی شکایات کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایپل کا اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئی فون 15 پرو اور پرو میکس کے گرم ہوجانے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جلد ہی ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ متعارف کیا جانے والا ہے۔

ایپل نے کہا کہ یہ مسائل  آئی او ایس 17 کے بَگز اور انسٹاگرام اور اوبر سمیت کچھ تھرڈ پارٹی ایپس کی حالیہ اپ ڈیٹس سے پیدا ہوتے ہیں جو  اے 17 پرو چپ کو اوورلوڈ کرتے ہیں۔

مزید برآں ادارہ انسٹاگرام جیسے ایپ ڈویلپرز کے ساتھ براہ راست کام کر رہا ہے تاکہ اصلاحات پر مؤثر طریقے سے کام کیا جا سکے۔

Advertisement

دوسری طرف ایپل سے متعلق تجزیہ کار منگ چی نے کہا کہ ایپل ہلکے آئی فون 15 پرو کی کیلئے کوالٹی پر سمجھوتہ کر رہا ہے۔

کچھ رپورٹس میں یہ بھی قیاس کیا گیا ہے کہ آئی فون 15 پرو کا نیا ٹائٹینیم فریم ڈیزائن زیادہ گرمی کا باعث بن رہا ہے۔

علاوہ ازیں ایپل نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کا زیادہ گرم ہونا کوئی حفاظتی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ طویل مدتی کارکردگی کو متاثر کرے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر