
آئی فون 15 استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر
آئی فون 15 استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون 15 فروخت کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہے لیکن اس کے خریدنے والوں نے اس کے سافٹ ویئر سمیت فون کے گرم ہونے کی شکایت کی جس پر ایپل کی انتظامیہ کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ iOS17 سسٹم کے اپ ڈیٹ پر کام کر رہے ہیں جو آئی فون 15 کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے گا جس کی وجہ سے فون سسٹم کو اوور لوڈ کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا پلیٹ فارمز کی ملکیت والے انسٹاگرام نے اس ہفتے کے شروع میں اپنی سوشل میڈیا ایپ میں ترمیم کی تھی تاکہ اسے جدید ترین آئی فون آپریٹنگ سسٹم پر ڈیوائس کو گرم کرنے سے روکا جا سکے جبکہ اوبر سمیت دیگر گیمز کی ایپس کی انتظامیہ ایپس کو اپڈیٹ کرنے پر کام کر رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News