سماجی رابطے کا پلیٹ فارم تھریڈز کے صارفین کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھریڈز ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ختم کر سکیں گے۔
جولائی میں متعارف کیے جانے والے تھریڈز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور چند ہی دنوں میں 10 کروڑ اکاؤنٹس کا ہندسہ چھوتے ہوئے چیٹ جی ٹی پی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
انسٹاگرام سے جڑے ہونے کی وجہ سے تھریڈز کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ صارفین جن کے پاس انسٹاگرام کا اکاؤنٹ تھا وہ ایک کلک سے اس سروس پر اکاؤنٹ بنا سکتے تھے۔
انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہے جس کے متعلق میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) کا خیال ہے کہ سال کے آخر تک اس چیز میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ تھریڈز کی ٹیم پُر امید ہے کہ دسمبر تک علیحدہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا جائے گا لیکن اس وقت صارفین کے پاس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر غیر فعال کرنے، سیٹنگ پرائیویٹ کرنے یا اکاؤنٹ کو ختم کرنے کے لیے انسٹا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے ہیں آپشن موجود ہیں۔
دوسری جانب تجزیاتی ادارے کی پیشگوئی کے مطابق اس سال کے آخر تک تھریڈز کی فعال امریکی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ رہے گی جبکہ حریف پلیٹ فارم ایکس پر 5 کروڑ 61 لاکھ امریکی صارفین فعال ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
