اگر آپ کے فون کی بیٹری بھی جلدی ختم ہوتی ہے تو یہ ضرور جان لیں!!
اسمارٹ فون کی بیٹری صفر ہونا ہمیں کسی بھیانک خواب سے کم نہیں لگتا ہوگا جبکہ کہیں بھی اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے ساکٹ ڈھونڈنا بھی ایک امتحان ہوتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فون کی بیٹری دیر تک چلے تو یہ ضرور پڑھیں، اور ان طریقوں کو آزما کر آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے سے چُھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق مشہور فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام آئی فون صارفین کی بیٹری کے لیے سب سے مضر ایپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی بیٹری کو تیزی گرتا ہوا دیکھیں تو فیس بُک جیسی ایپ بھی اس مسئلے کا سبب ہوسکتی ہیں، یعنی فیس بک اور انسٹاگرام مل بانٹ کر آپ کے فون کی بیٹری ختم کررہے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کو 20 فیصد جبکہ انسٹاگرام 25 فیصد تک بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔ ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ایپ جو ڈیوائس کے پس منظرمیں چل رہی ہوں وہ بھی بیٹری کو ختم کرتی ہیں، اس کے باوجود کہ ان ایپ کو استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔
لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام یا فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کی چارجنگ کا حل ہوسکتا ہے خاص طور پر تب جب صارف ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرتے ہوں، کیونکہ ان ایپلیکیشنز سے کیمرہ مستقل منسلک ہوتا ہے جو بیٹری کو ختم کردیتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
