موبائل فونز سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر موبائل فونز کی امپورٹس میں 107.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل درآمدات کا حجم 47 کروڑ ڈالرز رہا۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اس عرصے میں 22 کروڑ60 لاکھ 51 ہزار ڈالرز کے موبائل منگوائے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال کے4ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60 کروڑ 68 لاکھ 65 ہزار ڈالرز رہا۔
گزشتہ سال اس عرصے میں درآمدات کا حجم 34 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔
جولائِی تااکتوبر موبائل سازوسامان کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 13 کروڑ 68 لاکھ 73 ہزار ڈالرز کا موبائل کا سازوسامان منگوایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
