
کیا آپ کا جی میل اکاؤنٹ بھی 2 دن بعد ڈیلیٹ کردیا جائے گا؟
گزشتہ دو سال سے استعمال نہیں ہونے والے جی میل اکاؤنٹ کو یکم دسمبر کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو 30 نومبر 2023 کے بعد ڈیلیٹ کرنا شروع کردیا جائے گا یعنی یکم دسمبر سے اکاؤنٹس ہذف کرنا شروع کیے جائیں گے۔
گوگل نے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان مئی 2023 میں ہی کیا تھا اور ساتھ ہی غیر فعال اکاؤنٹس کی پالیسی کو بھی اپڈیٹ کیا تھا۔
نئی پالیسی کے تحت ہر وہ اکاؤنٹ جسے دو سال تک استعمال نہیں کیا جائے گا، اسے دو سال بعد ختم کردیا جائے گا۔
اسی لیے گوگل نے تمام جی میل اکاؤنٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کم از کم دو سال میں ایک بار اپنا جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کریں۔
کمپنی کی پالیسی کے مطابق صرف وہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جائیں گے جو کسی بھی صارف کے ذاتی ہوں گے، یعنی انہوں نے اپنے دفتر، اسکول، گھر یا دیگر کاروبار یا کام کے حوالے سے جو اکاؤنٹ بنائے تھے انہیں ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔
یعنی اگر کسی صارف نے دو سال سے اپنے اسکول یا کاروباری کمپنی اور ادارے کے نام پر بنائی گئی جی میل کو استعمال نہیں بھی کیا تو بھی ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔
کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ جو لوگ اپنے اکاؤنٹ کو بچانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے دو سال سے اکاؤنٹ کو لاگ ان نہیں کیا، وہ فوری طور پر یکم دسمبر سے پہلے کم از کم ایک بار اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں تاکہ ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے سے بچ جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News