Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

Now Reading:

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے صارفین کے لیے گوگل میپس میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان فیچرز سے صارفین کو میپس میں اپنی پرائیویسی کا زیادہ تحفظ کر سکیں گے اور یہ طے کر سکیں گے کہ ان کا کونسا ڈیٹا کمپنی تک نہیں پہنچنا چاہیے۔

ان فیچرز میں سب سے اہم سیو یور ٹائم لائن (save your timeline) نامی آپشن ہے۔

اس آپشن سے آپ ٹائم لائن کو کلاؤڈ سرور کی بجائے اپنی ڈیوائس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ ٹائم لائن ان علاقوں یا جگہوں کا ایسا انکرپٹڈ ریکارڈ ہوتا ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے لوکیشن ہسٹری کو ٹرن آن کرنے کی ضرورت ہوگی جو بائی ڈیفالٹ آف ہوتی ہے۔

دوسرا فیچر گوگل میپس میں بلیو ڈاٹ پر کلک کرنے کا ہے۔

اس بلیو ڈاٹ پر کلک کرکے آپ مختلف سیٹنگز جیسے لوکیشن ہسٹری اور ٹائم لائن کو دیکھ سکیں گے۔

اس شارٹ کٹ سے آپ اپنے اکاؤنٹس کی ان تفصیلات کو ایڈٹ کر سکتے ہیں جو گوگل میپس میں شیئر اور محفوظ کی جاتی ہیں، تاکہ گوگل کو ڈیٹا تک کم از کم رسائی حاصل ہو۔

گوگل کی جانب سے مخصوص لوکیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا آپشن بھی صارفین کو دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اس فیچر سے صارفین کسی جگہ جانے کے بعد اس کے بارے میں سرچز، ڈائریکشنز اور دیگر ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

بلیو ڈاٹ اور لوکیشن ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر