
فیس بک نے اچانک ہزاروں اکاؤنٹس کیوں ڈیلیٹ کردیے؟
دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا۔
فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیلیٹ کیے گئے تمام اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں۔
ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر پروفائیل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔
مذکورہ تمام اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کرکے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
کمپنی کے مطابق تمام اکاؤنٹس پر ٹوئٹر پر شیئر کیے جانے والے امریکی شخصیات، اداروں اور میڈیا کے مواد کو شیئر کرکے امریکی سیاست پر تبصرے کیے جا رہے تھے۔
فیس بک کا کہنا تھا کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے ڈر کے پیش نظر ڈیلیٹ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News