
آئی فون صارفین کیلئے بُری خبر آگئی
آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
میک ریومرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ایپل کے نئے آئی فون 16 کے ممکنہ ڈیزائن کے پروٹوٹائپ خاکے جاری کیے گئے ہیں۔
2024 کے بیسک آئی فون ماڈل کیلئے ایپل کی طرف سے بیک ڈیزائن اور بٹنوں میں تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے کمپنی تین ڈیزائنز پر غور کر رہی ہے جن کے خاکے جاری کیے گئے ہیں۔
سبز رنگ کے پہلے ڈیزائن کی بیک پر آئی فون ایکس جیسا کیمرا سیٹ اپ نظر آرہا ہے جبکہ گلابی اور سیاہ رنگ کے ڈیزائنز میں ایک جیسا ہی لگ رہا ہے۔
لیکن تینوں میں آواز کنٹرولزکے ساتھ ساتھ ایکشن بٹن کا اضافہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
16 سیریز کے تمام ماڈلز میں اے 18 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے جبکہ آئی او ایس 18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی فون 15 میں ایکشن بٹن صرف پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News