Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2023 میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ کونسی رہی؟

Now Reading:

سال 2023 میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ کونسی رہی؟

سال 2023 میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ کونسی رہی؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رواں سال سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ کونسی رہی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 2023 کے دوران سوشل میڈٰیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ رہی۔

جی ہاں، دنیا بھر میں ہر ماہ 10 لاکھ 20 ہزار بار انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے عمل کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ انسٹاگرام کو سب سے زیادہ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں کی جانے والی تبدیلیاں ہیں۔

انسٹاگرام کو حالیہ برسوں میں بہت زیادہ تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ اب یہ ایپ اشتہارات اور کمائی کے خواہشمند افراد کا مرکز بن چکی ہے، جس نے بھی صارفین کو متاثر کیا ہے۔

Advertisement

انسٹاگرام کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ اسنیپ چیٹ رہی جسے ڈیلیٹ کرنے کا عمل جاننے کے لیے ہر ماہ اوسطاً ایک لاکھ 28 ہزار افراد نے انٹرنیٹ کا رخ کیا۔

تیسرے نمبر پر ایکس (ٹوئٹر) رہی جس کے بعد ٹیلی گرام اور فیس بک بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

ٹک ٹاک چھٹے، یوٹیوب 7 ویں جبکہ واٹس ایپ 8 ویں نمبر پر سب سے زیادہ ڈیلیٹ کی جانے والی ایپ رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر