Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

Now Reading:

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو خبردار کردیا

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے مشہور برانڈڈ موبائل فونز کے 1160 ماڈلز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے سام سنگ، اوپو، نوکیا، لینیوو، آئی ٹیل، ہواوے، ایپل، موایزو، انفنکس، ون پلس، رئیل می، ویوو، ٹیکنو، موٹرولا، سونی، ژومی، آنر، ٹی سی ایل، الکیٹل اور سی شارک کے برانڈز پر کسٹم ڈیوٹی کو بڑھا دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کے حکم نامے میں کہا گیا کہ مسافروں کے ذریعے درآمد کیے گئے استعمال شدہ موبائل فونز کا اندازہ بھی کسٹم ویلیوز پر کیا جائے گا کیونکہ ان کی قیمت کے الاؤنس کو بھی مذکورہ ٹیبلیٹڈ ویلیوز میں شامل کیا گیا ہے۔

موبائل فونز کی قیمتوں کا تعین کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25A کے تحت ویلیویشن رولنگ نمبر 1732/2023 کے ذریعے کیا جاتا تھا، موجودہ ویلیوایشن رولنگ تقریباً نو ماہ پرانی ہے اور اس میں طے شدہ کسٹم ویلیوز مروجہ بین الاقوامی مارکیٹ کی عکاسی نہیں کرتی تھیں۔

Advertisement

اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز نے درخواست کی کہ موبائل فون کے ماڈلز کی کسٹم ویلیو بڑھنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی پر نظر ثانی کی جائے اور قیمت میں ایک معقول کم سے کم اضافہ اس کے مطابق کیا جائے کیونکہ ویلیو ایشن رولنگ میں ذکر کردہ موبائل فون کے کچھ ماڈلز پرانے ہیں لیکن ان کی کسٹم ویلیو کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر