
آئی فون ڈیٹا کو ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟ زبردست طریقہ جانیے
آج ہم آپکو آئی فون ڈیٹا کو ہیک ہونے سے بچانے کا زبردست طریقہ بتائیں گے۔
پاسکوڈ کی حفاظت کریں
چوروں سے اپنے آئی فون کے ڈیٹا کو بچانے کیلئے پہلا اٹھایا جانے والا قدم اپنے پاسکوڈ کی حفاظت کرنا ہے۔
ایپل کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ جب وہ اپنے فون کو کھولیں تو فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے کھولیں کیونکہ ایسا کرنے سے لوگ آپ کے پاسکوڈ کو نہیں دیکھ سکیں گے اور فون کا ڈیٹا کچھ حد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صارفین اگر پاسکوڈ لگانا چاہتے ہیں تو وہ لمبے اور مشکل ترین پاسکوڈ کا انتخاب کریں تاکہ آئی فون چوری ہونے کی صورت میں آسانی سے کھولا نہ جاسکے، اگر کسی صارف کو شک ہو کہ اس کے پاسکوڈ پر کسی کی نظر پڑ گئی ہے تو وہ فوراً ہی اپنا پاسکوڈ تبدیل کرلے۔
اسکرین ٹائم سیٹنگز
اس طریقے سے اسکرین ٹائم لگا کر بھی اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، آپ اسکریٹ ٹائم سے تمام ایپس کو لاک کرسکتے ہیں۔
آئی فون کو روزانہ بیک اپ کریں
صارفین اپنی ڈیوائس کو روزانہ کی بنیاد پر بیک اپ کرکے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
آئی فون کا بیک اپ آئی کلاؤڈ اور آئی ٹونز سے بنایا جاسکتا ہے تاکہ ڈیوائس چوری ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو ریکور کیا جاسکے جبکہ صارف بیک اپ کی مدد سے چوری ہونے والی ڈیوائس سے ڈیٹا بھی ختم کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News