
مائیکروسافٹ نے ونڈوز میں پہلی مرتبہ اے آئی کی شمولیت کا اعلان کردیا
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم بنانے والی مشہور کمپنی مائیکروسافٹ نے 2024 کوسال برائے اے آئی یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس قرار دیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کے پورے آپریٹنگ سسٹم میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کو متعارف کرائی گی تاکہ آپ ذہانت اور بہت تیزی سے اپنے مطلوبہ کام انجام دے سکیں۔
مائیکروسافٹ سے وابستہ آفیسر یوسف مہدی نے کہا ہے کہ اس سال ونڈوز11 کے اندرکوپائلٹ نامی ایک کی متعارف کرائی جارہی ہے جس سے نہ صرف ونڈوز کے تمام امور اور کاموں کوبرق رفتاری سے انجام دیا جاسکے گا بلکہ مصنوعی ذہانت آپ کے کام کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھا دے گی۔
اس کی وجہ یہ بتائی جارہی کہ اسمارٹ فون کمپنیاں اورمختلف آلات بنانے والے ادارے اپنی تمام نئی اختراعات میں اے آئی کو سمونے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل سام سنگ نے اپنے فون کو اے آئی سے منسلک کرنے اعلان کیا ہے اور 17 جنوری کو لانچ ہونے والا اے آئی اسمارٹ فون سام سنگ گلیکسی ایس 24 کے اندر بہت سارے اے آئی فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جن کے لیے بہت ہی طاقتور اسنیپ ڈریگن پروسیسر لگایاگیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مائیکرو سافٹ نے اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کی بے پناہ مقبولیت اور مارکیٹ ٹرینڈ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اور اسی لیے اب ونڈوز 11 کے اندراے آئی کے کوپائلٹ کا شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک جانب تو مائیکروسافٹ اپنے براؤزر بنج کے اندر پہلے ہی اے آئی سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس میں اے آئی استعمال کی جارہی ہے اور مستقبل میں اسے مزید بہتربنایا جائےگا۔
جبکہ اس کے اگلے مرحلے میں مائیکروسافٹ نے اپنے تمام ٹولز جو مائیکرو سافٹ 365 کے نام سے مشہور ہیں ان میں ہر طرح سے اے آئی کومتعارف کرنے جارہا ہے جس سے کام کرنے صلاحیت میں بے پناہ ضافہ ہوگا۔
مائیکروسافٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ بنج کے اندرمددگار کو پائلٹ کی وجہ سے بہت تیز رفتا ترقی ہوئی ہے اور لوگوں نے اسے بے حد سراہاہے یہی وجہ کہ انہیں ایک اعتماد اور حوصلہ ملا ہے کہ اب وہ کو پائلٹ کو ونڈوز11 کے اندر بھی شامل کریں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے لگ بھگ تیس سال بعد اپنے ونڈوز کی بورڈ کے اندر بھی کوپائلٹ کا اضافہ کیا ہے اور یہ سب سے اہم اور ضروری تبدیلی قرار دی گئی ہے۔
ساتھ ہی مائیکروسافٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا میں ہونے والے مشہور سی ای ایس یعنی کنزیومر الیکٹرانک شو کے اندر اس کی مصنوعات کو رکھا جائے گااور یہ بھی اعلان کیا گیا ہے اور اس کا بناہوا سرفیس ٹیب لیٹ میں بھی اے آئی کے بہت سارے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News