Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارک زکربرگ نے انسانی ذہانت جیسا اے آئی ماڈل تیار کرنے کے خواہش ظاہر کردی

Now Reading:

مارک زکربرگ نے انسانی ذہانت جیسا اے آئی ماڈل تیار کرنے کے خواہش ظاہر کردی

مارک زکربرگ نے انسانی ذہانت جیسا اے آئی ماڈل تیار کرنے کے خواہش ظاہر کردی

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے انسانی ذہانت جیسا اے آئی ماڈل تیار کرنے کے خواہش ظاہر کردی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں مارک زکربرگ نے کہا کہ میٹا کی جانب سے اے آئی پر تحقیق کی رفتار کو بڑھایا جائے گا جس سے میٹا ورس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میٹا کی 2 ٹیمیں اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں جن میں سے ایک ٹیم جنریٹیو اے آئی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ان دونوں ٹیموں کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ انسانوں جیسی ذہانت رکھنے والے اے آئی ٹیکنالوجی کو تیار کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے اے جی آئی کی تیاری کے طویل المعیاد مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی اور وہ ہر فرد کی روزمرہ کی زندگی میں مددگار ثابت ہوگی۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے بہت بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو تیار کر رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی میں پیشرفت سے میٹا ورس کو ہی فائدہ ہوگا کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دہائی کے اختتام تک بیشتر افراد اسمارٹ گلاسز جیسی ڈیوائسز سے اے آئی کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر