Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ گلیکسی ایس 24 کی تاریخ اجرا کا اعلان کر دیا گیا

Now Reading:

سام سنگ گلیکسی ایس 24 کی تاریخ اجرا کا اعلان کر دیا گیا
سام سنگ گلیکسی ایس 24 کی تاریخ اجرا کا اعلان کر دیا گیا

سام سنگ گلیکسی ایس 24 کی تاریخ اجرا کا اعلان کر دیا گیا

سام سنگ گلیکسی ایس 24 رواں ماہ کی 17 تاریخ کو متعارف کیا جائے گا۔ سام سنگ گلیکسی ود اے آئی یعنی سام سنگ فون مصنوعی ذہانت کے ساتھ یہ ہے وہ نعرہ یا ٹیگ لائن جو سام سنگ نے اپنے بلکل نئے اسمارٹ فون ایس 24 کے لیے استعمال کی ہے۔

 سان ہوزے کے ایک بڑے تجارتی مرکز میں 17 جنوری کی صبح 10 بجے اس کی تقریب رونمائی کی جائے گی اور یہ عوام کے سامنے ایک رنگا رنگ تقریب میں پیش کیا جائے گا۔توقع ہے کہ سام سنگ اس میں نئے  اے آئی کے فیچر شامل کر رہا ہے، واضح رہے کہ  اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کی ابھرتی ہوئی لہر اور اس کے استعمال کی وجہ سے سام سنگ نے فائدہ اٹھایا ہے اور اس نئے فون میں اے آئی کے کچھ فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

اس فون کے متعارف کیے جانے سے قبل سام سنگ نے اپنے فون گلیکسی ایس 24 کے لیے دو مختصر فون کی جھلک دکھانے والی ویڈیو یا ٹیزر ریلیز کی تھی۔ اس کی ایک ویڈو سے تو صاف ظاہر ہورہا تھا سام سنگ اپنے نئے گلیکسی ایس 24 نامی نئے اسمارٹ فون کے اندر کیمرے کے لیے اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرے گا۔ جبکہ دوسری ٹیزر ویڈیو کے اندر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صارف اسکرین یا کیمرے کی دوری سے ہوا میں ہاتھ کو لہرتے ہوئے چٹکی بجاتا ہے اور اس سے کیمرے کے لینس کو بڑا کرتا ہے تو تصویر کے اندر مختلف چیزیں اور اشیاء زوم ہوکر دیکھی جاسکتی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف کیمرے کو بہتر بنایاگیا ہے بلکہ کیمرے کی تصاویر اور ویڈیو کو کسی طرح اے آئی سے مدغم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سام سنگ نے امریکی صارف کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ایک بہت ہی شاندار اسکیم پیش کی ہے جس کے مطابق وہ امریکی صارفین جو رواں ماہ کے آغاز سے 16 جنوری تک سام سنگ کی ویب سائٹ پر جاکر صرف فون کی خریداری کی بکنگ کرواتے ہیں اور اپنا ای میل ایڈریس اور قوائف ڈالتے ہیں تو فون کی خریداری کے وقت انہیں 50 ڈالر کی چھوٹ دی جائے گی یعنی کہ رڈیم کیا جائے گا اور یہ ایک ایسا کاروباری طریقہ ہے جس سے سام سنگ اپنے صارفین کو نہ صرف اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کر رہاہے بلکہ وہ ایپل کی مارکیٹ کو بھی ہلانے کی کوشش یا اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے حربہ استعمال کرہا ہے۔

Advertisement

تجزیہ نگاروں کا اندازہ تھاکہ شاید سام سنگ اپنے نئے فون کو فروری میں پیش کرے گا لیکن کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ یہ جنوری کے وسط میں پیش کیا جائے گا اور ان کی پیش کوئی بلکل درست ثابت ہوئی۔ تاہم سام سنگ ایپل سے پہلے اپنی مصنوعات کو مارکیٹ میں پیش کر رہا ہے۔

جہاں تک اس فون کے فیچرز جس میں چپ سیٹ اور پروسیسنگ کا سوال ہے تو اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 3 چپ سیٹ کا بلکل نیا ورژن استعمال کیا جائے گا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پروسیسر بہت تیز رفتار ہے اور اے آئی کی پروسیسنگ کے لیے ان کی بہت ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ سام سنگ بہت تیز رفتار اور جدیدترین پروسیسر کو اپنے ایس 24 فون کے اندر لے کر آرہا ہے۔

سام سنگ ایس 24 کا پورا ڈھانچہ ٹاٹینئم پر مشتمل ہوگا اور اس میں 8 سے 12 جی بی تک کی صرف ریم کا استعمال کیا جائے گا، اور توقع یہی ہے کہ اس کے جو پرو ماڈلز ہیں ان پرو ماڈلز کے اندر 12 جی بی ریم استعمال ہوگی کیونکہ اتنی گنجائش کی ریم کے بغیر اے آئی کے فیچرز صحیح طرح سے کام نہیں کر سکیں گے۔

تمام تر اندازوں کے باوجود بھی تکنیکی تجزیہ نگار اور ویب سائٹس اس کی قیمت بتانے سے قاصر ہیں تاہم قیمت جاننے کے لیے 17 جنوری تک انتظار کیجئے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر