Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ صارفین کے لئے تشویشناک خبر آ گئی

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین کے لئے تشویشناک خبر آ گئی

واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

لیکن اس بار واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے کوئی نیا فیچر متعارف نہیں کروا رہا بلکہ ایک بڑی سہولت ختم کررہا ہے۔

ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر آئندہ چند ماہ میں یہ سہولت چھن جائے گی۔

جی ہاں، اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے جلد گوگل اکاؤنٹ کی اسٹوریج استعمال کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو اس حوالے سے 30 دن قبل آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement

اگر آپ واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو وہاں چیٹ بیک اپ پر یہ میسج نظر آئے گا کہ آئندہ چند ماہ میں بیک اپ کے لیے گوگل اسٹوریج کو استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون تبدیل کرتے ہیں اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اس تک رسائی آسان ہوتی ہے۔

جب واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے گوگل کی مفت اسٹوریج کی گنجائش ختم ہوگی تو پھر صارفین کو گوگل ون (1) کے سبسکرپشن پلان کو انتخاب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر