
مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے صارفین کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک اب یوٹیوب کو براہ راست ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔
جی ہاں، چینی سوشل میڈیا ایپ کی جانب سے 30 منٹ طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
درحقیقت اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت نے دیگر کمپنیوں جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی مختصر ویڈیوز کے فیچر کو اپنانے پر مجبور کر دیا۔
اب ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔
ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ 30 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News