گوگل نے اینڈرائیڈ فونز صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی
گوگل نے پاکستان میں الیکشن سرچ ٹرینڈز پیج متعارف کروا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ فروری کو ہونے والےعام انتخابات سے متعلق پاکستانیوں کی معلومات تک آسان رسائی اور فراہمی کیلئے گوگل نے”گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن ” کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرایا ہے۔
یہ صفحہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔
اس صفحے پرملک کے ہرحصے میں، انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔ گوگل ٹرینڈزپیچ کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔
یہ صفہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پرمخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
